پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

کراچی: گرفتار بھارتی جاسوس سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

24 اگست, 2023 13:33

کراچی میں لیاری کلاکوٹ تھانے کی حدود سےگزشتہ روز گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس سے متعلق تفتیشی ذرائع نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار پاکستانی سہولت کار ظہور احمد بلوچ کا تعلق لیاری سے ہے جبکہ اخیل دیوو بھارتی شہری ہے ۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اخیل دیووایران کےراستہ بلوچستان سے لیاری پہنچا۔ ظہور احمد اسمگلر نے بھارت جاسوس کے پاکستان پہنچنے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے دشمنوں کو نہیں چھوڑاجائے گا، آرمی چیف

اخیل دیو لیاری کی افشانی گلی سے پکڑا گیا۔ اخیل دیوو کے 2پاسپورٹ آپریشن کے دوران ملے تاہم جاسوس کے پاسپورٹ پر کوئی ویزانہیں ہے۔ بھارتی پاسپورٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ۔ اخیل دیوو کیخلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ظہور احمد بلوچ کیخلاف بھارتی جاسوس کی سہولت کا مقدمہ درج کرلیا ۔ ظہور بلوچ پر بھارتی جاسوس کی مدد کا بھی الزام ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔