بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن میں ہم نےمستقبل کے معماروں کو بچایا ہے، نگراں وزیر اعظم
بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن میں ہم نےمستقبل کے معماروں کو بچایا ہے، نگراں وزیر اعظم
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےاسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن میںہم نے اپنے کل کے معماروں کو بچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے جوانوں اور مقامی افراد کیلئے اعزازی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں پاک فوج کےجوانوں اور مقامی افراد میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
تقریب سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ یہ بچے ہی ہمارے ہیرو ہیں جنہوں نے اس واقعہ کا سامنا کیا۔ یہ بچے مستقبل کے پاکستان کا روشن چہرہ ہیں۔ ہم نے اپنے کل کے معماروں کو بچایا ہے۔ اس لمحے کا جشن منانے کے لیے سب کو مدعو کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ رہی تھی کہ پاکستان اس مشکل سے کیسے نمٹے گا۔وزیراعظم نے پاک فوج کے جوانوں اور مقامی افراد کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن کو کامیاب کرنے میں بہترین حکمت عملی اپنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع
انہوں نے کہا کہ انتہائی مہارت اور صفائی سے آپ لوگوں نے ریسکیو پلان کیا اور سب کو بحفاظت نکالا۔ ہم تو باہر بیٹھے تماش بین تھے اصل میں ان بچوں پر کیا گزررہی ہوگی۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ بچوں نے کہا دور سے فوجیوں کو دیکھا تو کہا اب ہم بچ جائیں گے۔ یہی وہ رشتہ ہے جو فوج اور سوسائٹی کے درمیان ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر اپنی بات منوانے کے خواہشمند غلط فہمی دور کرلیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
ہمارے جوانوں کی شہادتیں قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ہم شہداء کے مقدس لہو کے مقروض ہیں۔ شہداء کے لواحقین ہماری ذمہ داری ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









