امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے اہم ملاقات
امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے اہم ملاقات
اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ انہوں نے سکندر سلطان راجہ کو شفاف انتخابات کے لئے امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر گفتگو کی گئی ۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے شفاف انتخابات کے لئے امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں انتخابات کس تاریخ کو ہوں گے؟ صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔
امریکا پاکستان سے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔امریکا پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









