عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے، آرمی چیف
عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے، آرمی چیف
اسلام آباد: ہارورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم مختلف ممالک کےطلبا کے 38رکنی وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے طلباء سے علاقائی سیکیورٹی اور پاک فوج کے امن واستحکام کے کردار پر اظہار خیال کیا۔
آرمی چیف نے وفد کے شرکا ءکو پاکستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر کی ملاقات
انہوں نے طلبا کو بتایا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔ جنرل عاصم منیر نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے آخر میں وفد کے شرکا نے آرمی چیف سے تعمیری بات چیت پر شکریہ ادا کیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










