عام انتخابات کا معاملہ : الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ (ن) کی مشاورت آج ہوگی
ملک میں آئندہ عام انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر مسلم لیگ(ن) سے مشاورت کرے گا۔
ن لیگ کا 7 رکنی پارٹی وفد آج چیف الیکشن کمشنرسےملاقات کرے گا، وفد میں احسن اقبال، سینیٹر اعظم نذیرتارڑ، زاہد حامد اوررانا ثنااللہ شامل ہیں۔
خواجہ سعد رفیق، امیر مقام اور عطاء اللہ تارڑ بھی اس وفد کا حصہ ہونگے، ن لیگی وفد سےانتخابات کے شیڈول اور تاریخ سےمتعلق مشاورت کی جائےگی۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفد نے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی تھی،الیکشن کمیشن 29 اگست کو پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی مشاورت کریگا۔
یہ پڑھیں : انتخابات کی تاریخ آپ کا اختیار نہیں، چیف الیکشن کمشنر کا صدر سے ملنے سے انکار
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









