نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر کی ملاقات
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر کی ملاقات
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی شراکت داری اور دیرینہ تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے اہم ملاقات
نگراں وزیر اعظم نے پاک امریکا تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
نگراں وزیر اعظم نے پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے امریکی کوششوں کوبھی سراہا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









