ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیت لیا
پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، انھوں نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوا دیا۔
ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیتا، وہ گولڈ میڈل جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا سے آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے دوسرے نمبر پر رہے۔
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بھی بن گئے۔
چیک ری پبلک کے جیکب ویڈلیج برانز میڈل کے حقدار قرار پائے ہیں ۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ارشد ندیم کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ارشد ندیم کیلئے اپنی جیب سے10لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ارشد ندیم کے گھر جاکر انعام دیں گے۔
یہ پڑھیں : ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











