بجلی کے زائد بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ سول سوسائٹی اور مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں ہڑتال کی کال پر عوام کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔
لیاقت پو ر میں آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر ہڑتال جاری ہے، شہر اور گردونواح میں بازاربند ہیں ۔
وہاڑی میں بھی انجمن تاجران پاکستان کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جب کے سول سوسائٹی کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کی گئی ہے۔
وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی شٹر ڈاؤن اورپہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے ،ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھ مقام ،جورا ،کنڈلشاہی ،شاردہکیل سمیت چھوٹے بڑے بازار بند ہے۔شاہراہ نیلم ضلع بھر میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
دارالحکومت مظفرآباد میں مہنگائی کے خلاف پہیہ جام اورشٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے،تمام کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس بند ہیں۔
یہ پڑھیں : بجلی کا بل زیادہ آنے پر ایک نوجوان نے خود کشی کرلی
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










