بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف : شہر شہر احتجاج اور ہڑتال جاری
بجلی کے مہنگے بلز کے خلاف شہر شہر احتجاج جاری ہے اور اب ہڑتال کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
آج کراچی میں جماعت اسلامی کی بجلی کے بل اور مہنگائی کیخلاف ہڑتال جاری ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی سراپا احتجاج ہے ،مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بند کرادی گئی ہے۔
نیشنل ہائی وے ،گلشن حدید، قائد آباد ، پٹیل پاڑہ ،شیرشاہ،اورنگی ٹاؤن ودیگر علاقوں میں بھی احتجاج جاری ہے۔
گلشن حدید سے چلنے والی ریڈ بس سروس معطل ہے جب کےنیشنل ہائی وے پر دکانیں اور ہوٹل بند کردیئے گئے۔
ملک کے مختلف بڑے شہروں کی طرح لاہور میں بھی تاجر برادری کی کال پر بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
ہڑتاکل کے باعث ہال روڈ، مال روڈ، اچھرہ بازار، لبرٹی مارکیٹ اور حفیظ ٹریڈسینٹر بند رہیں گے۔
اس کے علاہ شاہ عالم مارکیٹ، منٹگمری روڈ، بیڈن روڈ، برانڈرتھ روڈ ،لنڈا بازار، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ،ٹھوکر نیاز بیگ کی مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔
یہ پڑھیں : سندھ حکومت کا بجلی کے 200 یونٹ اور 2 ہزار روپے کے گیس بلز معاف کرنے کا مطالبہ
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










