ملک بھر میں ایک بارپھر دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز
ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا۔
بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے قانون سازی کا مسودہ بھی تیار کیا جا رہا۔
وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اقدام سے روزانہ 1500 میگا واٹ سے زائد بجلی کی بچت ہو گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تجویز پر عمل درآمد کے لیے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع ہو گئی ہے۔
یہ پڑھیں : مہنگائی کا بڑا جھٹکا ،بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









