پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

صدرمملکت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے بحران پیدا کریں گے: عطا تارڑ

11 ستمبر, 2023 17:18

اسلام آباد: عطا تارڑ کا کہنا کہ صدرمملکت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے بحران پیدا کریں گے، عارف علوی وہی کررہے ہیں جو ان کی جماعت کرتی رہی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر مملکت کے عہدے کی معیاد 9 ستمبر2023 کو ختم ہوچکی ہے، اب ڈاکٹر عارف علوی عبوری صدرمملکت ہیں، عبوری صدر ہوتے ہوئے وہ الیکشن کی تاریخ دینے جارہے ہیں، عارف علوی کے عبوری صدر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ملعون رشدی کے وکیل جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل کرلیا :عطاتارڑ

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ صدرمملکت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے بحران پیدا کریں گے، صدر نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کرکے غیرآئینی کام کیا، عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے، سرمایہ کاری آرہی ہے، ڈالر نیچے آرہا ہے، صدر وہی کررہے ہیں جو ان کی جماعت کرتی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون نے بھی انہیں کہا کہ تاریخ الیکشن کمیشن دے گا، صدرمملکت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں گے تو غیر قانونی، غیرآئینی ہوگا، صدر غیر یقینی صورتحال پیدا کرکے پاکستان کو مزید مشکلات میں ڈالنا چاہتے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔