پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا: نگراں وزیراعظم

11 ستمبر, 2023 19:26

جڑانوالہ: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد نے جڑانوالہ کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی مشینری اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں، جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ واقعے کےتانےبانےدشمن انٹیلی جنس سے ملتےہیں:آئی جی پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری اپنے مسائل اور تجویز حکومت تک پہنچائے، اقلیتی برادری کے مسائل کا ممکنہ حل کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا آئین تمام شہریوں کو سماجی، مذہبی، سیاسی اور معاشی حقوق دیتا ہے، انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔