2018 میں دھاندلی نہ ہوتی تو آج پاکستان بہت آگے ہوتا: شہباز شریف
لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا تسلسل 2018 کے جھرلو الیکشن میں توڑا گیا، نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے محروم کیا گیا، 2018 میں دھاندلی نہ ہوتی تو آج پاکستان بہت آگے ہوتا۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، نواز شریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، نواز شریف کی واپسی کا بھرپور مشاورت سے فیصلہ ہوا، معیشت اور ملک اسی طرح ترقی کرے گا جہاں نواز شریف نے چھوڑا تھا پورا پاکستان نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، نواز شریف نے سی پیک بنایا، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی، نواز شریف کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر 5 ارب ڈالر کی آفر کی گئی، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے اور کہا پاکستان کا مفاد پہلے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے: شہباز شریف
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا تسلسل 2018 کے جھرلو الیکشن میں توڑا گیا، نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے محروم کیا گیا، 2018 میں دھاندلی نہ ہوتی تو آج پاکستان بہت آگے ہوتا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے آئینی مدت پوری کرکے اسمبلی تحلیل کی، نواز شریف کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے سے ہٹایا گیا، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









