پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پاکستان کو چلانے کا پرانا طریقہ چھوڑا جائے: بلاول بھٹو

12 ستمبر, 2023 15:07

سکھر: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چلانے کا پرانا طریقہ چھوڑا جائے، ریاست کے دشمنوں کو مسلط کرنے کی کہانی بتائی جائے، معاشی مسائل کا حل صرف عوامی راج ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جان محمد کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کیلئے آئے ہیں، جان محمد مہرکے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جان محمد کے خاندان کو انصاف دلوائیں گے، واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، خاندان کی طرف سے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ تھا، امید تھی اس کیس پر پیشرف ہوگی لیکن نہیں ہوئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشت گردوں کے پاس پہنچ چکا ہے، امریکی اسلحہ خیبرپختونخوا سمیت کچے کے علاقوں میں بھی پہنچ چکا، کچے میں ہمارے بہادر پولیس افسر کافی عرصے سے لڑرہے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کو عوام کی سپورٹ چاہیے، کچے میں بھی دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیار پہنچ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسیوں کے اثرات بہت خطرناک ثابت ہورہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کیلئے سرحدیں کھولیں، پاکستان میں دہشت گرد دوبارہ سر اٹھارہے ہیں، پیپلزپارٹی نے پوری قوم کو دہشت گردوں کیخلاف اکھٹا کیا، پیپلزپارٹی سے شروع سے ہی مؤقف رہا دہشتگردوں کا مقابلہ کیا جائے، کراچی سے کے پی تک دہشتگردی سب کے سامنے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے عوام پر تجربے کرنا بند کریں ، عوام کو خود فیصلے کرنے دیں : بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، غربت اور بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے، 18 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی، بل ایسے آتے ہیں جیسے بجلی 24 گھنٹے ہو، اسلام آباد میں ہونے والے فیصلوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے، آئی ایم ایف کا بوجھ تو عوام نے اٹھانا ہے، جو لوگ غلط فیصلوں میں ملوث ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے، آئین کہتا ہے جہاں ریسورس موجود ہیں پہلے ان کا حق ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے، ہم الیکشن کمیشن سے ہی انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے، پاکستان کو چلانے کا پرانا طریقہ چھوڑا جائے، ریاست کے دشمنوں کو مسلط کرنے کی کہانی بتائی جائے، معاشی مسائل کا حل صرف عوامی راج ہے، لگتا ہے بجلی چوری وہاں ہورہی ہے جہاں سے بنتی ہے، سب سے سستی بجلی تھرکول سے آتی ہے، بڑھتی مہنگائی سے ہی کرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔