پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ہم الیکشن سے نہیں بھاگتے، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی: بلاول بھٹو

12 ستمبر, 2023 21:47

ملتان: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں ہم الیکشن سے نہیں بھاگتے، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، عوام نے شہید بی بی اور مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، عوام کا مطالبہ تھا کہ سلیکٹڈ کو اقتدار سے نکالا جائے، سلیکٹڈ کو عدم اعتماد کے ذریعے نکالا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن جب بھی ہوں ہم الیکشن سے نہیں بھاگتے، تاخیر تو ہوسکتی ہے لیکن آپ ہمیشہ کیلئے الیکشن سے نہیں بھاگ سکتے، بینظیر بھٹو کو الیکشن مہم کے دوران شہید کیا گیا، تب بھی ہم نے یہ نہیں کہا کہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو چلانے کا پرانا طریقہ چھوڑا جائے: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، کچھ ایسے لوگ ہیں جو عوام اور ادارے میں دوریاں چاہتے ہیں، 9 مئی کا واقعہ آپ کے سامنے ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔