پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

مستونگ میں دھماکا، جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی

14 ستمبر, 2023 14:50

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے سے جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے، حافظ حمد اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مجموعی طور پر تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،8 افراد زخمی

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق حافظ حمداللہ کوئٹہ سے قلات جارہے تھے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔