پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے: راجہ ریاض

14 ستمبر, 2023 18:21

اسلام آباد: راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ صدر نے دباؤ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں الیکشن سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن سے متعلق تجاویز دیں، صدر نے دباؤ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، صدر نے خط میں الیکشن کی تاریخ مقررہ نہیں بلکہ رائے کا اظہار کیا، میں انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کا چیف الیکشن کمشنرکو خط: 6 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی تجویزدے دی

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے انتخابات سے متعلق تجاویز کیلئے بلایا تھا، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے تاحال تاریخ نہیں دی، ہم نے آر او عدلیہ سے لینے کی تجاویز دیں ہیں، عدلیہ سے آر اوز ہوں گے تو زیادہ شفاف نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے، کس پارٹی سے الیکشن لڑو ں گا یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔