پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

کراچی: پر اسرار فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کا معمہ حل، ملزم گرفتار

14 ستمبر, 2023 15:56

کراچی: سخی حسن کے قریب فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے واقعے میں ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ملزم کو سخی حسن کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی جو نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے لوٹ مار ہوتے دیکھی تو فائرنگ کی، گولی ڈاکوؤں کی بجائے سڑک پار گاڑی میں موجود بچی کو لگی۔

یہ بھی پڑھیں: پرُاسرارفائرنگ : کراچی میں 7سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق

پولیس کے مطابق ملزم کے زیر استعمال ٹرپل 2 رائفل برآمد کرلی گئی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔