پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پیپلزپارٹی کسی صوبے میں کمزور نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے: شازیہ مری

14 ستمبر, 2023 20:05

لاہور: شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے گی تو پھر منشور پر بات کریں گے، پیپلزپارٹی کسی صوبے میں کمزور نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس کے بعد رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اجلاس میں ملکی معاشی حالات، بڑھتی ہوئی مہنگائی کا معاملہ زیر غور آیا، سی ای سی اجلاس میں الیکشن سے متعلق بھی غور کیا گیا، الیکشن کے موضوع پر کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اجلاس میں عام انتخابات اور صدر کے خط پر بات کی گئی۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی معاملات بھی پیچیدہ ہیں، الیکشن، صدر کے خط پر بھی بات ہورہی ہے، تمام ارکان کے نکتہ نظر پیش ہونے کے بعد قیادت کوئی فیصلہ کرے گی، صدر کے خط کے بعد مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، بحث یہی ہے کہ صدر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں یا نہیں، کوئی بھی تاریخ کا اعلان کرے ہم وقت پرالیکشن چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عجیب بات ہے ایک جماعت کو پہلے سے پتہ ہے کہ فروری میں الیکشن ہونگے : بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ صدر جو درمیان کا راستہ لیتے ہیں اس سے کنفیوژن مزید پیدا ہوتی ہے، اب فیصلہ کرنا یہ ضروری ہے کہ خط درست بھی تھا یا نہیں، ہم الیکشن چاہتے ہیں تاکہ بے یقینی کی صورتحال سے نکل جائیں، سی ای سی اجلاس کل جاری رہے گا تفصیل پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے گی تو پھر منشور پر بات کریں گے، پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے، پیپلزپارٹی کہیں بھی کمزور نہیں بس راستہ روکنے کی کوشش کی جاتی ہے، پیپلزپارٹی کسی صوبے میں کمزور نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔