اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
کراچی: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی جس میں شرح سود میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک: ڈالر کا زوال جاری، ڈالر 300 سے نیچے آگیا
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی جس میں شرح سود میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، شرح سود کو 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے گر کر اگست میں 27.4 فیصد پر آگئی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے توانائی کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا، دوسری ششماہی میں مہنگائی کمی کے راستے پر گامزن ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ حقیقی شرح سود مثبت دائرے میں برقرار رہے گی، خام مال کی بہتری، کپاس سمیت زراعت کا منظر نامہ بہتر ہوا، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچنے سے مقامی سطح پر پیٹرول مہنگا ہوا، جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ 4 ماہ فاضل رہنے کے بعد جولائی میں کم ہوا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









