پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ذاتی خواہش ہے میرے خلاف کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے: نگراں وزیراعظم

15 ستمبر, 2023 20:48

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ذاتی خواہش ہے میرے خلاف کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، میرے اثاثے اور دیگر چیزیں عوام کے سامنے آنی چاہئیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر وزارت قانون کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے، قانون سازی کے حوالے سے ہمیشہ پارلیمنٹ فیصلہ کرتی ہے، تحقیقاتی ادارے جو بھی نتائج اخذ کریں انہیں پبلک ہونا چاہیے، گورننس کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمارا مینڈیٹ احسن انداز میں انتخابات کا انعقاد ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جارہی ہے، عدالتی فیصلے پر وزارت قانون کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے، قانون سازی کے حوالے سے ہمیشہ پارلیمنٹ فیصلہ کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں نگراں حکومت کے دور میں نہیں بڑھیں، بجلی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری کسی ایک حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، بجلی بلوں میں ریلیف کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ : نیب ترامیم کالعدم قرار دےدی گئی

انہوں نے کہا کہ احتساب کے حوالے سے متعلقہ ادارے فیصلہ کرتے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے متعلق ادارے اپنے بقایاجات ادا کریں گے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارلیمان نے الیکشن کمیشن کو دیا، حلقہ بندیاں آئینی عمل کا حصہ ہیں، الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق عملدرآمد کررہا ہے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے متعلق جو بھی قانون ہوگا اس پرعملدرآمد ہوگا، عدالتی فیصلے پر قانونی مشاورت کریں گے، نیب سے درخواست سے میرے خلاف انکوائری نہ روکی جائے، ذاتی خواہش ہے میرے خلاف کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، میرے اثاثے اور دیگر چیزیں عوام کے سامنے آنی چاہئیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔