پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پاکستان افغان طورخم بارڈر 9 روز بعد کھول دیا گیا

15 ستمبر, 2023 21:06

پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحد 6 ستمبر کو بند کردی گئی تھی اور آج 9 روز بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ضلع خیبر ارشاد خان محمد کا کہنا ہے کہ افغان شہری کلیئرنس اور امیگریشن کے بعد طورخم بارڈر سے افغانستان جا رہے ہیں اور ٹرکوں کی کلیئرنس کا عمل بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی ایک بار پھر یقین دہانی کے بعد طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔