پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ذخائر کی پوزیشن مستحکم، روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے: نگراں وزیر خزانہ

15 ستمبر, 2023 20:26

اسلام آباد: شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر اور آسان بنانے پر کام جاری ہے، ایکسچینج کمپنیوں کے نظام کو ریگولیٹ کیا جارہا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم چیلنجز سے گھبرا نہیں رہے، مقابلے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، حکومتی اقدامات سے مختلف شعبوں میں بہتری آئی ہے، حکومتی اقدامات سے فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل ہوگی، فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل ہونے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے پاس سبسڈی دینے کیلئے مالی گنجائش نہیں : نگراں وزیر خزانہ

شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس ایسی سرگرمیوں پر ہے جن سے عوام کو فائدہ ہو، ہمارے ذخائر کی پوزیشن بھی اب مستحکم ہے، اینٹی اسمگلنگ مہم سے روپے کی قدر میں بہتری آئی، مقامی انڈسٹری کو چلانے کیلئے درآمدات بھی بہت اہم ہیں، ٹیکس نیٹ کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر اور آسان بنانے پر کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیوں کے نظام کو ریگولیٹ کیا جارہا ہے، اسمگلنگ کی روک تھام سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔