قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی
اسلام آباد: ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیا، قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی ہے۔
لندن میں ہونے والے اہم اجلاس میں ن لیگ کے قائد نوازشریف، سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز ملک، عطا تارڑاوراسحاق ڈارشریک ہوئے۔
اعظم نذیرتارڑ اور امجد پرویزملک نے نوازشریف اور اجلاس کے دیگر شرکا کو سابق وزیراعظم کو پاکستان واپسی کیلئے قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔
قانونی ٹیم نے بتایا کہ نواز شریف کو واپسی پرقانونی مسائل کے حوالے سے کوئی مشکلات درپیش نہیں، نیب ترامیم سپریم کورٹ فیصلے کا نوازشریف کی واپسی اور کیسز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں: مریم نواز
قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ایک وقت میں الیکشن ضروری ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر بار کونسل کا ری ایکشن بہترین ردعمل ہے۔
قانونی ٹیم نے بتایا کہ مریم نواز کی ایون فیلڈ میں بریت 100 فیصد میرٹ پر کر ائی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے نوازشریف کے کیسز متاثر نہیں ہوتے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









