پیر، 1-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/09هـ (30-11-2025م)

ملائیشین ائیرلائن کا کراچی کیلئے خصوصی رعایت کیساتھ براہ راست پروازوں کا اعلان

17 ستمبر, 2023 13:52

کراچی: ملائشیا کی باٹک ائیر لائن نے کراچی کے لیے بھی براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا ہے۔

باٹک ائیر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، اسی سلسلے میں باٹک ائیر کراچی کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ائیر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست فلائٹس کا آغاز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی ایک اور ایئرلائن کا اضافہ

اعلامیے کے مطابق باٹک ائیر کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی پہنچے گی، انہی تین دنوں میں کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے کوالالمپور کے لیے روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ ائیر لائن نے اسٹوڈنٹس اور گروپ مسافروں کے لیے خصوصی پرکشش رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ باٹک ائیر لائن لاہور اور کوالالمپور کے درمیان پہلے ہی روزانہ براہ راست نان اسٹاپ پروازیں چلا رہی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔