چیف جسٹس کی جانب سے سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں کردی گئیں
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں کر دی گئی ہیں۔
ترجمان ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے نئی تقرریوں کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کردی ہیں، جزیلہ اسلم کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مشتاق احمد کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان سے عبدالصادق چیف جسٹس کے چیف آف اسٹاف تعینات ہو گئے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کرے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









