ٹنڈو باگو، پاکستان کی تاریخ کا پہلا ہندو نوجوان پائلٹ آفیسر بن گیا

ٹنڈو باگو: ٹنڈو باگو کا رہائشی دیو آنند پاکستان ایئر فورس میں پہلا ہندو پائلٹ آفیسر بن گیا ۔
پائلٹ آفیسر دیو آنند ٹنڈو باگوضلع بدین کا رہائشی ہے۔
انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں چائنا سے گریجویشن کی ہے ان کا بڑا بھائی انیل کمار بھی پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل ہے ۔
پائلٹ افیسر دیو آنند نے پی ایے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور سے کمیشن لیکر پاس آؤٹ ہوئے ہیں۔
پائلٹ آفیسر دیو آنند کا پاکستان ایئر فورس میں کمیشن حاصل کرنے پر ہندو برادری سمیت دیگر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









