جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعہ 1447/04/04هـ (26-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: صدر کا خطاب، اپوزیشن کے نعرے بازی، اراکین لڑ پڑے

18 اپریل, 2024 16:46

قومی اسمبلی کا  مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے شور شرابا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے ’گو زرداری‘ کے نعرے شروع کردیے۔

صدر مملکت نے اپنے پہلے خطاب کے دوران کہا کہ نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہورہا ہے، وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو مبارکباد دیتا ہوں، نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہورہا ہے، وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو مبارکباد دیتا ہوں۔
صدر نے کہا کہ ماضی میں بطور صدر میرے فیصلوں نے تاریخ رقم کی ،نئے پارلیمان سال سے متعلق مستقبل کیلئے وژن کو مختصراً بیان کروں گا، ماضی میں بطور صدر میرے اہم فیصلوں نے تاریخ رقم کی۔

ماضی میں بطور صدر میرے اہم فیصلوں نے تاریخ رقم کی، آج ہمارے ملک میں دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، قائدین کے وژن کو اپنا کر ملک کو ترقی سے ہمکنار کیاجاسکتا ہے، ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پاناناممکن نہیں۔

دوسری جانب مشترکہ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایوان میں اپوزیشن اراکین نے پینا فلیکس، پلے کارڈز اٹھارکھے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے بعد اپوزیشن اراکین کی جانب سے گو زرداری، گو نواز گو کے نعرے اور ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔

یہ خبر مزید اپڈیٹ ہورہی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔