کراچی کے بڑے ہوٹلوں پر حملوں کا خطرہ؟ امریکی قونصلیٹ کا الرٹ جاری

کراچی میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے کراچی میں بڑے ہوٹلوں پر حملوں کے خطرات سے بچنے کیلئے امریکی شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی قونصلیٹ نے کراچی کے چند مخصوص علاقوں میں امریکی اہلکاروں کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری سفر کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق کراچی میں اعلی درجے کے ہوٹلوں پر ممکنہ حملوں کے خدشہ کے پیش نظر کراچی پولیس ہائی الرٹ ہے، پولیس کے ایک ضلعی ایس ایس پی نے بتایا کہ پورے شہر میں پولیس کو مستعد کردیا گیا، مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔
دریں اثنا امریکی قونصلیٹ جنرل نے کراچی میں اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں پر دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کی اطلاع موصول ہونے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا ۔
تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے بعض اوقات سیاحتی مقامات، ہوٹلوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور ریستوراں جیسے علاقوں کو امریکی حکومت کے سرکاری اہلکاروں کے لئے محدود کردیتے ہیں۔ امریکی حکومت کے اہلکاروں کو کراچی میں اعلیٰ درجے کے ہوٹلز جانے سے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
US Terror Alert for Americans in Karachi.
اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کو شہر کے لگژری ہوٹلوں کو نشانہ بنائے جانے کے خطرے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اس تھریٹ کے تناظر میں امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانے کے عملہ کو کراچی کے سیاحتی مقامات، ہوٹلوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور ریستورانوں میں جانے سے منع کیا جا رہا ہے اور سفارتی اور دیگر سرکاری اہلکاروں کا اندرون شہر سفر عارضی طور پر معطل کیا جا رہا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement