ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل 3روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سمیت اعلیٰ سطح کا وفد کل ((پیر 22اپریل) کو تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
جی ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ایرانی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ علم الہدی بھی پاکستان پہنچیں گی۔
علاوہ ازیں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے بعد ازاں ابراہیم رئیسی اسلام آباد سے لاہور جائیں گے۔
طے شدہ شیڈول کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال پر حاضری ، اور بادشاہی مسجد میں نماز بھی ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری بھی دیں گے۔
خیال رہے کہ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر کی سیکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے، اور ان کی متعلقہ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement