جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعہ 1447/04/04هـ (26-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

21 اپریل, 2024 11:03

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار  18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب بالائی کے پی، وزیرستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے،اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جب کہ چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، کرم اور جنوبی و شمالی وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔