جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

کراچی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال

23 اپریل, 2024 18:00

کراچی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔

گزشتہ روز ایرانی صدر کی آمد کے موقع  پر کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا تھا۔

کراچی کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر کے لیے خیر مقدمی پیغامات پر مشتمل بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر شہر میں سڑکوں کو 7 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کوپہنچنے والی تکلیف کیلئے ٹریفک پولیس معذرت خواہ ہے۔

گزشتہ روز سیکیورٹی وجوہات کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند تھی جب کہ کمشنر کراچی نے عام تعطیل کا اعلان کر رکھا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔