جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ

24 اپریل, 2024 10:00

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ واپس ایران روانہ ہوگئے۔

ائیرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معزز مہمان کو الوداع کہا۔

ایرانی صدر نے دورے کے دوران صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے ملاقاتیں کیں۔

ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر پاکستان اور ایران میں تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

گزشتہ روز ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے تجارتی دارالحکومت کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی تھی

جی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایرانی صدر کی آمد پر استقبال کیا، شیڈول کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کراچی گورنر ہاؤس کا دورہ کرنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی تھی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔