جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پرحاضری، گارڈ آف آنر پیش

24 اپریل, 2024 10:37

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی پہنچنے پر استقبال کیا۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے، کاروباری برادری اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان بھی ہیں۔ وہ مزار قائد کا دورہ کریں گے اور وزیراعلیٰ، گورنر اور تاجر برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کو پورٹ سٹی سے متعلق مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ دورے کے دوران دیگر سیاسی جماعتوں کے وفود بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کو ایک سے تین ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر فرانزک آڈٹ رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی پر تین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔