سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں کیخلاف قانون لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹ اور ریاستی رٹ کمزور بنانے والوں کے خلاف قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پرجھوٹ اور ریاستی رٹ کمزوربنانے والوں کے خلاف پیکا ترمیمی بل 2024 میں 10سے زائد اہم ترامیم تیار کرلی گئیں۔
مزید پڑھیں:
مریم نواز کا مریضوں کو مفت ادویات گھر پہنچانے کا اعلان
حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی بل کے ذریعے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے ذریعے سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
پیکا ایکٹ 2016میں نافذ ہونے کےباوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے، سائبر فراڈ،سائبر بدمعاشی اور اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے اور ریاستی رٹ کمزور کرنے پر سخت سزائیں اورجرمانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کودرپیش سنگین مسائل کو حل کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا کا انتظام پی ٹی اے اکیلے ہینڈل نہیں کر سکتی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement