پیپلز بس میں اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا نظام متعارف

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے سندھ کے عوام کیلئے پیپلز بس سروس میں آٹو میٹڈ کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز کردیا۔
جی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید کرنے جارہے ہیں، سندھ کے عوام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے سفر کو آسان بنایا جارہا ہے، آٹو میٹڈ سسٹم سے کرائے کی کلیکشن میں شفافیت ہوگی۔
مزید پڑھیں:
سندھ پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ اور دفاتر قائم ہونے کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلی بار پاکستان میں الیکٹرک بسیں متعارف کرائیں، سندھ حکومت نے خواتین کیلئے پنک بس سروس متعارف کرائی، یورپ، امریکا، مشرق وسطیٰ میں خواتین کیلئے مخصوص بس سروس نہیں،ہم پیپلز پارٹی کی قیادت کا وژن آگے لے کر گئے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کی سہولت کیلئے صرف 50روپے کرایہ رکھا، اتنی مہنگائی میں 50روپے میں 30سے35کلو میٹر سفر ہورہا ہے، سندھ حکومت 50روپے میں لوگوں کو 30سے 35کلو میٹر سفر کرارہی ہے، ریڈ لائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہوگیا، تمام منصوبوں کو مکمل کریں گے،یلو لائن بی آر ٹی بہت بڑا پروجیکٹ ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کررہے ہیں، سندھ کے مزید اضلاع میں بھی پیپلز بس سروس چلائی جائے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement