پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے سبب شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شیر افضل مروت کو تین روز میں جواب جمع کرانا ہوگا، نوٹیفکیشن میں لکھا گیا کہ شیر افضل نے ساتھی رہنماؤں کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔
مزید پڑھیں:عدالت کا کم عمر لڑکیوں کے نکاح سے متعلق بڑا حکم
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں کشمکش اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی جب حامد خان اور رؤف حسن کا شیر افضل مروت سے مقابلہ ہوا تھا۔
حامد خان اور رؤف حسن نے کہا کہ شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل شیر افضل نے پارٹی رہنماؤں کو قبضہ مافیا قرار دیتے ہوئے عمر ایوب اور شبلی فراز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement