جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

آزاد کشمیر میں بجلی بلوں کیخلاف لانگ مارچ مظفرآباد کی طرف روانہ

13 مئی, 2024 12:27

عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) کی قیادت میں لانگ مارچ آج آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی جانب روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں اور زیادہ ٹیکسوں کے خلاف پہیہ جام ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے۔

مظاہرین نے دھرنے دیے اور کوہالہ مظفر آباد روڈ کو کئی مقامات پر بند کر دیا۔ اہم سڑک 40 کلومیٹر طویل ہے، یہ کوہالہ شہر کو مظفر آباد سے جوڑتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ مظاہرین مظفر آباد پہنچنے کے لیے دھیرکوٹ سے اسی سڑک کا استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں:صدر پاکستان کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

آزاد کشمیر حکومت نے میرپور میں مظاہروں کے دوران جھڑپوں کے بعد رینجرز اور پولیس کو طلب کرلیا۔ جھڑپوں میں اب تک ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک اور 70 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

لانگ مارچ سے قبل مظفر آباد میں چوکوں اور حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ دارالحکومت میں تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اس سے قبل مظاہرین اور ریاستی حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی تھی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔