جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف نے استعفیٰ دے دیا

13 مئی, 2024 15:31

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے  استعفیٰ دے دیا۔

جی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے ہیں جب کہ پارٹی قائد کو مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے جی ٹی وی کو بتایا کہ شہباز شریف نے پارٹی قائد کو مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔
دوسری جانب ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18مئی کولاہور میں طلب کرلیا گیا جب کہ اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے العربیہ نیوز چینل کی لارا نبهان کو خصوصی انٹرویو میں پاکستان اور سعودی عرب کو امن اور خوشحالی میں شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیاں ان سمیت دیگر ممالک کے لیے بھی رول ماڈل ہیں۔

انٹرویو کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے عربی میں میزبان سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب سے ہمارے تعلقات، پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے تعلقات اور شاہی خاندان سے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اور پاکستان صرف 76 سال کا ہے، اس عرصے میں سعودی عرب سے ہمارے تعلقات کی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔‘

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔