جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

کراچی: نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ واٹس ایپ کی زینت بن گیا

16 مئی, 2024 10:10

میٹرک کے امتحانی پرچے لیک ہونے کی روایت آج بھی جاری ہے جس کے سبسب نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

جی ٹی وی کے مطابق نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی تقریبا 30 منٹ پہلے ہی واٹس ایپ پر لیک ہوگیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پرچے لیک کرنے میں نجی اسکولوں کا عملہ ملوث ہے اور پرچہ امتحانات شروع ہونے سے قبل غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے میں ملوث مافیا کے ہاتھوں میں چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق انگریزی کا پرچہ مرکز پہنچنے سے پہلے ہی صبح تقریبا 9:05 بجے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں میٹرک امتحانات: پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت برقرار

ثانوی بورڈ کے امتحانات 31 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جبکہ اس سال امتحانی مراکز کی تعداد 505 ہے۔ سینٹرل جیل میں ایک امتحانی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں 22 طالب علم امتحان میں حصہ لیں گے۔

دریں اثنا طویل لوڈشیڈنگ کے باعث امتحانی مراکز پر طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی امتحانی مراکز پر طلبہ نے شکایت کی کہ ان کے لئے پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔

خیال رہے کہ شہر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 7 مئی سے شروع ہوئے ہیں جب کہ نویں اور دسویں جماعت کے رجسٹرڈ امیدواروں کی کل تعداد تین لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔