جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

نقل کی کوریج پر اسکول کا جی ٹی وی نیوز ٹیم پر تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں

18 مئی, 2024 13:14

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی میں قائم شہناز اسلامک ایجوکیشنل اکیڈمی اسکول کی انتظامیہ نے جی ٹی وی نیوز کی ٹیم کو یرغمال بنالیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق کورنگی کراسنگ میں واقع شہناز اسلامک ایجوکیشنل اکیڈمی کی انتظامیہ نے نمائندہ جی ٹی وی زم زم سعید اور کیمرہ ٹیم کو یرغمال بنایا اور ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکی دی گئی۔

 

نمائندہ زم زم کے مطابق نقل کرنے والے طلباء کے والدین نے جی ٹی وی ٹیم پر تشدد بھی کیا، اس نقل کے سارے معاملے میں والدین ،اساتذہ برابر کے شریک ہیں، جی ٹی وی ٹیم نے خود کو محفوظ جگہ پر پہنچ کر ناظرین کو نقل کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں میٹرک امتحانات: پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت برقرار

ذرائع کے مطابق سیںٹر سپریٹنڈنٹ پیسے دینے والے خصوصی بچوں کو الگ کمرے میں نقل کروا رہے ہیں، آج کے ریاضی کے پرچے میں دو، تین ہزار روپے رشوت لیکر طلباء کو نقل کرائی جارہی ہے۔

جی ٹی وی نے پولیس سے رابطہ کیا مگر پولیس پولیس خاموش تماشائی کھڑی رہی۔

خیال رہے کہ قبل ازیں چیئرمین میٹرک بورڈ بھی جی ٹی وی ٹیم کے ساتھ متعدد دوروں پر جا چکے ہیں،جی ٹی وی کی کوشش ہے کہ عوام الناس کو موجودہ حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔