جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بشکیک ہنگامے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نائب وزیر اعظم

19 مئی, 2024 14:23

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بشکیک واقعے میں کوئی پاکستانی طالب علم جاں بحق نہیں ہوا۔

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور امیر مقام کے ہمراہ وزیر خارجہ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کرغزستان میں ہونے والے حملوں میں 16 پاکستانی طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بشکیک میں جو کچھ ہوا وہ ہمارے لیے افسوسناک ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، بشکیک واقعے کے بعد پاکستان نے وزارت خارجہ میں ایمرجنسی یونٹ فعال کردیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کرغزستان کے وزیر خارجہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور سفارت خانے کے ذریعے کرغزستان کے صدر سے بھی رابطہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفیر نے بشکیک کی صورتحال کو بھی ہر لمحے اپ ڈیٹ کیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

دریں اثنا کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر ایک پرواز لاہور پہنچی۔

غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بشکیک سے رات 11 بجے لاہور پہنچی۔ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے 30 پاکستانی طالب علم وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ بشکیک سے لاہور پہنچنے والے 30 طالب علموں میں ایک زخمی طالب علم بھی شامل ہے۔

بشکیک سے آنے والی پرواز میں 30 طالب علموں سمیت 140 افراد سوار ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ پر پاکستانی طالب علموں کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر آج پاکستان پہنچے گی۔ پاکستانی طالب علموں کی واپسی کے لیے بشکیک سے ایک ہفتے تک روزانہ ایک پرواز پاکستان پہنچے گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔