کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ لاہور پہنچ گئے، وزیر داخلہ کا استقبال

کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ لاہور پہنچ گئے، وزیر داخلہ کا استقبال
کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے غیر ملکی پرواز تیس پاکستانی طالب علموں کو لے کر لاہور پہنچ گئی جہاں وفاقی وزیر داخلہ نے استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بشکیک سے رات 11 بجے لاہور پہنچی۔ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے 30 پاکستانی طالب علم وطن واپس پہنچ گئے ہیں، بشکیک سے لاہور پہنچنے والے 30 طالب علموں میں ایک زخمی طالب علم بھی شامل ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ پر پاکستانی طالب علموں کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
مزید پڑھیں:بشکیک واقعہ: کرغز ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا ڈی مارش کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر آج پاکستان پہنچے گی۔ پاکستانی طالب علموں کی واپسی کے لیے بشکیک سے ایک ہفتے تک روزانہ ایک پرواز پاکستان پہنچے گی۔
دوسری جانب پاکستانی طلبہ پر حملوں کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ وفاقی وزیر امیر مقام کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ زخمی طلباء کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کا جائزہ لیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرغزستان میں غیر ملکی طلباء کے خلاف فسادات پر گہری تشویش ہے، مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹوں اور بیٹیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی سفارتخانہ زخمی طالب علموں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور سرکاری خرچ پر پاکستان آنے کے خواہشمند طلباء کی فوری واپسی کو یقینی بنائے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement