پاک نیوی نے بحرِ ہند میں جنگی بحری جہاز گشت کیلئے تعینات کر دیا

پاک نیوی نے بحر ہند میں جنگی بحری جہاز گشت کیلئے تعینات کر دیا
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے بحر ہند میں گشت کیلئے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت تعینات کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ جہاز مخصوص ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پاکستانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
جنگی جہاز کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہے۔
مزید پڑھیں:ہوائی جہاز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر کیوں اڑتے ہیں؟
فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ یہ اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں بھی حصہ لے گا۔
پی این ایس اصلت میری ٹائمز ڈپلومیسی کے اصول کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا بھی دورہ کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے جو کثیر جہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement