کراچی؛ نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون وطن لوٹ گئیں

کراچی؛ نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون وطن لوٹ گئیں
پاکستانی لڑکے کی محبت میں آئیں امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن بالآخر جمعے کی رات کراچی سے واطن واپس روانہ ہو گئیں۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون اونیجا کو کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایمریٹس کی پرواز ای کے 603 سے 7 جنوری کی شب 10 بجے روانہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ان کی روانگی امریکی قونصل خانے اور پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اہل کاروں کی نگرانی میں ہوئی۔ امریکی خاتون اونیجا 8 فروری کو 8 بج کر 15 منٹ پر نیو یارک پہنچ جائیں گی۔
مزید پڑھیں:محبت کی خاطر پاکستان آئی امریکی خاتون نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر دی
مزید پڑھیں:نادیہ حسین کا محبت میں گرفتار امریکی خاتون سے متعلق اہم پیغام
نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئیں اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہیں۔
خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی نے روک لیا اور اے ایس ایف نے انہیں ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement