بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے

11 فروری, 2025 19:11

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق پہلا قیدی محمد امین، جو روات کا رہائشی تھا، دل کی تکلیف کے باعث انتقال کر گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق، قیدی کی طبیعت بگڑنے پر اسے فوری طور پر راولپنڈی کے کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل راستے میں ہی انتقال کر گیا۔ محمد امین چیک ڈس آنر کے ایک مقدمے میں جیل میں موجود تھا۔

اڈیالہ جیل کا دوسرا قیدی الیاس نذر تھا، جسے صحت کی خرابی کے باعث اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ بھی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق الیاس نذر منشیات کے ایک مقدمے میں گرفتار تھا اور کچھ عرصے سے طبی مسائل کا شکار تھا۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں قیدیوں کو طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی انتقال کر گئے۔

انتظامیہ نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کرتے ہوئے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔