جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

مصطفیٰ اغوا کیس میں اہم پیشرفت

14 فروری, 2025 17:43

مصطفی اغوا کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی، کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق مصطفیٰ کی لاش پولیس کو حب چوکی سے ملی ہے، مصطفیٰ کو گاڑی سمیت 6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا، ملزم ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کر گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مصطفیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر آگ لگائی، مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش گاڑی سے ملی ہے۔

اس سے قبل ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی کی تھی تو تلاشی کے دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور قالین پر خون کے دھبے پائے گئے تھے۔

ایس ایچ او دھوراجی کے مطابق 11 جنوری کو مصطفیٰ کی گاڑی حب دھوراجی سے ملی ہے جبکہ جلی ہوئی گاڑی کے ساتھ ایک لاش بھی ملی تھی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔