فواد جھوٹ بول رہا ہے، کوئی صلح نہیں ہو گی، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شعیب شاہین نے فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ مارے جانے پر کہا ہے کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے ان سے کوئی صلح نہیں ہو گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کو تھپڑ جھڑ دیے
ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چوہدری کو "بھگوڑا” کہہ کر مخاطب کیا، جس پر فواد چوہدری نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شعیب شاہین کو تھپڑ رسید کردیا۔ شعیب شاہین نے اس واقعے کی تفصیلات پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو بھی بتائیں، جنہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شعیب شاہین انہیں پریس کانفرنس میں "بھگوڑا” کہہ کر پکار رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ایسا کہا ہے، تو عمران خان نے جواب دیا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ان کی شعیب شاہین کے ساتھ صلح ہو گئی ہے، اور عمران خان کے حکم پر معاملہ ختم ہو گیا ہے۔
دوسری جانب شعیب شاہین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کو دوبارہ "بھگوڑا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے منصوبہ بندی کر کے ان پر حملہ کیا اور انہیں تھپڑ مارا۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور وہ پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے فواد چوہدری کو "ٹاؤٹ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے کوئی صلح نہیں ہوئی ہے، اور وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
دلچسپ و عجیب
رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو پر بھارتی سیخ پاہوگئے
25-ستمبر،2025
Advertisement