جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں ڈمپر حادثات پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خط

20 فروری, 2025 18:34

کراچی میں حالیہ دنوں میں ڈمپر اور بھاری گاڑیوں کے حادثات میں اضافے کے تناظر میں مرکزی مسلم لیگ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کو ایک خط ارسال کیا ہے۔

خط میں شہر میں ہونے والے مہلک حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط کی کاپیاں صدر مملکت، گورنر سندھ، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس سندھ، اور مئیر کراچی کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

خط میں مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان فیصل ندیم نے کراچی میں ڈمپرز اور بھاری گاڑیوں کے باعث ہونے والے حادثات کو "انسانی المیہ” قرار دیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے 50 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امداد متاثرین کے خاندانوں کے لیے معاشی سہارا ثابت ہو گی۔

فیصل ندیم نے خط میں کراچی میں ڈمپرز اور بھاری گاڑیوں کے خلاف سخت قوانین نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں بے قاعدہ اور بے تحاشا چلنے والی ڈمپرز اور بھاری گاڑیاں عوام کی جانوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بغیر لائسنس ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے، تاکہ ایسے حادثات کو روکا جا سکے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔