گرینڈ اپوزیشن الائینس کے قیام کی کوششوں پر حکومتی حلقوں میں پریشانی، متبادل حکمت عملی طے کر لی

لاہور میں سیاسی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، جہاں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان گرینڈ الائنس کے قیام کی کوششیں زور پکڑ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے، جس کے بعد حکومتی اتحادیوں نے متبادل حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں کو منانے کی ہدایت کی ہے، تاکہ اپوزیشن کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کے لیے خود پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ ابتدائی رابطے کر رہے ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد حکومتی اتحاد کو مضبوط بنانا اور اپوزیشن کی جانب سے تشکیل پانے والے گرینڈ الائنس کے ممکنہ اثرات کو کم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹر عرفان صدیقی نے بدھ کے روز میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کے ممکنہ فارمولوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے بعد میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اپوزیشن کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی ٹاسک سونپا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف جو کچھ عرصے سے خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے اب سیاست میں دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
دلچسپ و عجیب
رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو پر بھارتی سیخ پاہوگئے
25-ستمبر،2025
Advertisement